یمن کے اندر پرامن اورجمہوریت پسند تحریک کو دبانے کے لئے سعودی عرب اور خلیجی ممالک نے اسرائیل کے لکھے ہوئے سکرپرٹ کے تحت یمن پر فضائی جارحیت شروع کر دی
\جس کے نتیجے معصوم اور نہتے یمنی عوام اور بچے شہید ہوئے۔ جہاں پوری دنیا میں سعودی عرب کی اس سفاکیت اور جارحیت کی مزمت کی گئ وہیں پاکستان کے اندر موجود امن و عام کے خواہاں ملت پاکستان نے نہ صرف سعودی عرب کی جارحیت کی مزمت کی بلکہ سعودی عرب کے خلاف اور یمنی مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہرے بھی ہوئے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ
سعودی عرب امریکہ کے ساتھ ملکرخطے میں اسرائیلی مفادات کا تحفظ کررہا ہے،خطے میں بد امنی اور بے چینی کی نئی لہر پیدا کررہا ہے،سعودی عرب کی جانب سے یمن پر فضائی حملوں کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔