فاطمۃ الزھراء اولین و آخرین میں افضل ترین خاتون ہیں

اسی لیئے آپ سیدۃ النساء العالمین کے لقب سے نواز گیا، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے رہنماعلامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے یوم شہادت حضرت فاطمہ ؓکے موقع پر مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سیدہؑ کائنات کی افضل ترین خاتون، رسول ؐ اسلام کی پارہ جگر دختر گرامی کی سیرت ہر دور میں قابل تقلید نمونہ ہے ، آپ اسوہ نبوی ؐ کی عملی پیکر اور امت محمدیؐ کے لیئے اسوہ کی حثیت رکھتی ہیں ، آپ کی زندگی اطاعت الہی کا بہترین نمونہ تھی، اپنے پدر گرامیؐ کی تربیت کا اثر تھا کہ آپ ؓنے معاشرے میں ایک مثالی بیٹی، مثالی ماں اور مثالی بیوی کا کردار ادا کیا ۔