ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اتحاد امت قومی کانفرنس آج ہو گی، وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہونے والی اس قومی سطح کی کانفرنس کے تین سیشنز ہوں گے، جن میں تحفظ ناموس رسالت (ص)، مساجد، مدارس، امام بارگاہوں، خانقاہوں کا تحفظ نیز پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ زیر بحث لایا جائے گا۔ کونسل کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس پاکستان میں تمام مسالک کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششوں کے سلسلہ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔