مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکہ‘اسرائیل اور ہندوستان پاکستان میں امن نہیں چاہتے اس لئے کہ ان کی طرف سے ہمیشہ شدت پسندوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکہ‘اسرائیل اور ہندوستان پاکستان میں امن نہیں چاہتے اس لئے کہ ان کی طرف سے ہمیشہ شدت پسندوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ حکمرانوں کی انتہا پسندی پر ایکشن کی بجائے خاموشی ملک کے مستقبل پر بھی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے‘پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی امن دشمن قوتوں سے خطرات لا حق ہو چکے ہیں ‘باقاعدہ منصوبہ بندی اور سازش کے تحت پاکستان میں بھی داعش جیسی عالمی دہشت گردتنظیم بھی اپنی جڑ یں پھیلا رہی ہے‘ملک میں اتحاد ویکجہتی کے ذریعے ہی امن اور پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔ جعفریہ کالونی بند روڈلاہور میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم پاکستان کو امن محبت اور بھائی چارہ کا گہوار ہ بنانا چاہتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ امن اور محبت کی بات کی ہے لیکن بد قسمتی سے جہاں بہت سے بیرونی قوتیں پاکستان میں امن کی بجائے دہشت گردی اور افراتفری چاہتی ہے وہی ان ملک دشمن قوتوں کے کچھ آلہ کار پاکستان کے اندر بھی کام کر رہے ہیں جن کی وجہ سے ملک میں انتہا پسندی اور شدت پسندی کو فروغ مل رہا ہے مگر ان سے نمٹنے کےلئے حکو مت کی جو ذمہ داری ہے وہ اسکو پورا کر نے میں ابھی تک مخلص نظر نہیں آتی جسکی وجہ سے ملک میں مزید خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ،اسرائیل اور انڈیانے ہمیشہ پاکستان میں شدت پسندوں کو پروموٹ کیا ہے اور یہ تینوں ملک پاکستان میں امن نہیں چاہتے اور دنیا میں اسلام کے خوبصورت چہرے کو انتہا پسندی کے ذریعے داغدار کرناان کا مشن ہے لیکن ہم اتحاد ویکجہتی کے ذریعے انکی تمام سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مکاتب فکر کے علماءتکفیریت کو بے نقاب کریں اور سادہ لوح مسلمانوں کو ان کے چنگل سے آزاد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں اور سب کو کافر اور خود کا مسلمان کہنے والے قاتل اور دہشت گردوں کو جہاد اور اسلام کانام بدنام کر نے سے روکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔