
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے
سپا ہ صحابہ /طالبان کے دو دہشتگرد ہری پور سے گرفتار ہوگئے ہیں، انہوں نے ناگاپربت کے مقام پر غیر ملکی سیاحوں کو قتل کیا تھا،اس واقعہ کے بعد دنیا بھر میں پاکستان عالمی سطح پر بدنامی ہوئی ، ان دہشتگردوں نے غیرملکی سیاحوں کو قتل کیا اور چلاس کے مقام میں جائے پناہ حاصل کی وہاں سے فرار ہوکر پنجاب آئے ،تاہم انہیں ہری پور کے مقام سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزم میں سے ایک حبیب الرحمن چلاس کے مقامی مولوی یاسین کا بیٹا ہے ، مولوی یاسین فرقہ وارنہ فسادات کو بھڑکانے میں مشہور ہے اور علاقہ کے امن کو خراب کرنے میں اس کا بھی بڑا ہاتھ ہے،جبکہ دوسرا شخص لیاقت کالعدم سپاہ صحابہ کا سرگرم کارکن ہے