اہلسنت علماء کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی نے ابو بکر البغدادی کی خلافت کو باطل اور غیر شرعی قراردیدیا ہے۔ السومریہ کے مطابق اہلسنت علماء کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی نے ابو بکر البغدادی کی خلافت کو باطل اور غیر شرعی قراردیدیا ہے۔شیخ یوسف قرضاوی نے داعش دہشت گرد تنظیم کے اس فعل کو مشکوک اور عالمی سامراجی طاقتوں کی سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اہلسنت کو بدنام کرنے کی ایک گھناؤنی سازش کا حصہ ہے۔ شیخ یوسف قرضاوی نے کہا کہ دولت اسلامی عراق و شام (داعش) گروہ کے وحشیانہ اور بھیانک اقدامات کےاہلسنت پر منفی اور خطرناک اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ یوسف قرضاوی اس سے قبل شام اور عراق میں دہشت گردوں کے زبردست حامی رہے ہیں لیکن داعش دہشت گردوں کی خلافت کو اس نے بھی باطل قراردیدیا ہے۔
واضح رہے کہ داعش نے عراق کے شہر موصل پر قبضہ کرنے کے بعد ابوبکر البغدادی کی خلافت کا اعلان کیا اور تمام سلفی وہابیوں کو اس کی خلافت قبول کرنے کا حکم دیا۔ دوسی جانب عالمی میڈیا بھی عراق کے تکفیری دہشتگردوں کا اہلسنت کا لیبل دے رہے۔ لیکن عراق اور دیگر ممالک کے سنی علماء نے ان تکفیریوں کو اہلسنت سے علیحدہ ایک باغی گروہ قرار دیکر عالمی قوتوں کی سازش کو ناکام بنادیا ہے اور سنی مسلمانوں نے سلفی وہابی دہشت گردوں کے نام نہاد خلیفہ کو بھی رد کردیا ہے۔