پاکستان نے مقامی طور پر تیار کئے گئے ڈرون ”براق” اور ”برق لیزر گائیڈڈ میزائل” کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل نے ساکن اور حرکت کرتے ہوئے اہداف کو کامیابی نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون طیارے ”براق” اور ”برق لیزر گائیڈڈ میزائل” کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

ڈرون طیارے سے ساکن اور حرکت کرتے ہوئے اہداف کو کامیابی نشانہ بنایا گیا جبکہ لیز گائیڈڈ میزائل بھی فائر کئے گئے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تجربے کا معائنہ کیا اور انجینیئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ اس وقع پر آرمی چیف نے کہا کہ آج پاکستان نے دفاع شعبے میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

براق اور براق لیزر گائیڈیڈ میزائل ہر موسم میں کارآمد ثابت ہونگے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈرون طیارے کی مدد سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔