(وحدت نیوز نیٹ ورک لبنان) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونیوالی ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے پاکستان میں ایم ڈبلیو ایم کے کردار و فعالیت اور ملت پاکستان کی بیداری اور شعور کے حوالے سے حزب اللہ لبنان کے سربراہ کو بریفنگ دی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و امور خارجہ کے سربراہ ڈاکٹر علامہ شفقت حسین شیرازی نے اپنے حالیہ دورہ لبنان کے دوران سید مقاومت سید حسن نصراللہ سے ایک اہم ملاقات کی۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والی اس ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے پاکستان میں ایم ڈبلیو ایم کے کردار و فعالیت اور ملت پاکستان کی بیداری اور شعور کے حوالے سے حزب اللہ لبنان کے سربراہ کو بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں پاکستانی عوام کی موجودہ حکمرانوں سے بیزاری اور ایم ڈبلیو ایم و اتحادیوں پر اعتماد کا تذکرہ ہوا۔