وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ دی گئی ہے کہ پنجاب میں 95 کالعدم تنظیموں کا پتہ لگا لیا گیا ہے جودہشت گردی کوفروغ دےرہی ہیں۔ نواز شریف نے کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے اوردہشت گرد تنظیموں کی سوشل میڈیا تک رسائی روکنے کی ہدایت کردی۔
وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ پنجاب میں 95 کالعدم تنظیموں کا پتہ لگا لیا ہےجودہشت گردی اورانتہاپسندی کوفروغ دے رہی ہیں ۔وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کیلئےفوری کارروائی کی جائے اوردہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا تک رسائی روکی جائے ۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر جائزہ اجلاس پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوا۔وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے حق میں تشہیر اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائےگی۔وزیراعظم نے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے جائزہ کے لئے تمام وزرائے اعلیٰ کا اجلاس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں طلب کرلیا۔اجلاس کو وزارت داخلہ نے بتایا کہ نفرت انگیز تقاریر کے جرم میں 341 افراد کے خلاف کیسز رجسٹرڈ جبکہ 251 افراد کو گرفتار کیاگیاہے۔ لاؤڈاسپیکر کے غلط استعمال پر 1100 افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہےجبکہ نفرت انگیز لٹریچر رکھنے پر 41 دکانیں بند کرادیں گئی ہیں۔ یہ انکشاف بھی کیاگیاکہ پنجاب میں 95 کالعدم تنظیموں کاپتہ لگایاگیاہے جودہشت گردی اور انتہاپسندی میں ملوث ہیں۔ وزیراعظم نے ایف بی آر کو کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ روکنے کے لئےفوری کارروائی کرنے اوروزارت آئی ٹی کودہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا تک رسائی روکنے کے فوری اقدامات کرنے کےاحکامات دیے۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ دہشت گردی اور انتہاپسندی پر قابو پانے کے لئے جدید خطوط پرریپڈرسپانس فورس قائم کی جائے۔