پاکستان کے شہروں کراچی اور لاہور میں سزائے موت کے دو اور مجرموں کو پھانسی دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق زاہد اور سعید نامی ان دونوں افراد کو پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ پھانسی سے قبل ان دونوں مجرموں کے سلسلے میں میڈیکل چیک اپ سمیت دیگر تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے گئے اور اس کے بعد انہیں پھانسی گھاٹ لے جایا گیا۔ان ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مجرم زاہد کو پھانسی دی گئی۔
زاہد عرف زادو نے سنہ انّیس سو اٹھانوے میں ملتان میں دو پولیس اہلکاروں کا قتل کیا تھا۔ دوسری جانب کراچی سینٹرل جیل میں مجرم سعید کو پھانسی دی گئی۔ سعید نے سنہ دو ہزار ایک میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی صابر حسین اور ان کے بیٹے کا قتل کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں سولہ دسوبر کو آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعد سے ابتک، کہ جس میں ایک سو اکتالیس افراد مارے گئے تھے،اٹھارہ افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے تاہم یہ سب ہی افراد وہ رہے ہیں کہ جنھوں نے فوجی عہدیداروں اور سیکیورٹی اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کئے تھے۔ البتہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل قریب میں تقریبا پانچ سو دہشتگردوں کو تختۂ دار پر لٹکایا جائےگا۔