آج کراچی میں فرانسیسی قونصل خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مظاہرین نے فرانسیسی جریدے میں رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی مذمت کی۔ مظاہرین سے پولیس کی جھڑپوں کے بعد پولیس نے فائرنگ کی جس میں دو صحافی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی مغرب کی ماڈرن جاہلیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف نوابشاہ کے پریس کلب میں مظاہرہ ہوا۔ واضح رہے فرانسیسی جریدے چارلی ایبدو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز خاکے شایع کئے ہیں جس پر ایک بار پھر عالم اسلام میں غم غصے کی لہر دوڑ گئي ہے۔