اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہفتۂ وحدت کے موقع پر نکالی جانے والی اس ریلی کے شرکاء نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ ایک ہی سمت حرکت اور مظلوموں کی حمایت کریں۔ اس ریلی کے شرکاء
نے اسی طرح دہشتگرد گروہوں منجلہ داعش اور القاعدہ کے اقدامات کی مذمت کی اور ان گروہوں کو اسلام کے دشمنوں سے تعبیر کیا۔واضح رہے کہ ہفتۂ وحدت کی تقاریب، اس بات کا باعث بنی ہیں کہ اسلام و مسلمین کے خلاف مغرب کی ناپاک سازشوں کے مقابلے میں مسلمانوں میں زیادہ سے زیادہ ہوشیاری و بیداری پیدا ہوئی ہے۔