اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے دفترخارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے درمیان ذرائع ابلاغ کے شعبے میں جتنے زیادہ رابطے اور ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تبدیلی نیز اس کی توانائی کی جتنی زیادہ شناخت ہوگی اتنے ہی دو طرفہ روابط بہتر ہوں گے۔
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پیر کے روز افغانستان کی نائب وزیر اطلاعات و ثقافت سیمین حسن زادے اور ان کے ہمراہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نادرست پروپیگنڈے کے منفی اثرات کے پیش نظر ثالث اور غیر موثق ذرائع پر انحصار کو دونوں ملکوں کے عام افکار کے وجود کے منافی اور ذرائع ابلاغ کے شعبے میں نقصان پہنچانے والے عوامل سے تعبیر کیا۔اس ملاقات میں افغانستان کی نائب وزیر اطلاعات و ثقافت سیمین حسن زادے نے بھی عرضۂ دراز سے ایران میں افغان شہریوں کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علمی و تعلیمی شعبے میں ان کی دسترسی کو اپنے ملک کیلئے اہم ثمرات سے تعبیر کیا۔ انھو نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان ذرائع ابلاغ عامہ کے شعبے میں تعاون و مفاہمت سے دونوں ملکوں سے متعلق صحیح خبروں کی منتقلی کی راہ ہموار ہوگی۔