اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محمد اشرف غنی نے اتوار کے دن سی بی ایس ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کے دوران کہاکہ اگر امریکہ اور ان کے اتحادی اہداف کے حصول کے لۓ اپنی پوری کوشش کریں اور حقیقی طور پر پیشرفت کر سکیں تو اس صورت میں ڈیڈ لائن پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کی قومی سلامتی کونسل ، وزارت خارجہ اور وزارت جنگ پینٹاگون نے ابھی تک اس سلسلے میں اپنا رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ امریکی صدر نے اس سے قبل کہا تھاکہ جب افغان فوجی سیکورٹی کی ذمےداری سنبھال لیں گے تو تمام امریکی فوجی سنہ دو ہزار سولہ کے اواخر تک افغانستان سے نکل جائیں گے۔