اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے دفتر کے ترجمان سعد الحدیثی نے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف امریکہ کے زیر قیادت تشکیل پانے والے بین الاقوامی اتحاد کے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات عراقی حکومت کی توقعات کے مطابق نہیں تھے اور اس اتحاد میں شامل ممالک کی تعداد کے پیش نظر اس کی فوجی طاقت تسلی بخش نہیں ہے۔
الحدیثی نے خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کے لۓ عالمی برادری کی سنجیدگي کو ضروری قرار دیتے ہوئے دوسرے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بغداد کی حکومت کی حمایت کریں اور عراقی مسلح افواج کی ٹریننگ میں مدد دیں۔ الحدیثی نے دہشتگرد گروہ داعش پر فضائي حملوں میں تیزی پیدا کۓ جانے پر تاکید کی۔