اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں ایران کے مد مقابل ملکوں کو اچھی طرح سمجھ میں آچکا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران استدلال پر یقین رکھتا ہے،
مذاکرات کا پابند ہے اور ذلت سے بیزار ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ سامراج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی خطرناک تصویر بنا کر پیش کرنے کی کوشش ہے پابندیاں لگا کر عوام پر دباؤ ڈالا، انہوں نے کہاکہ ایٹمی مذاکرات سے ایک طرف سے ایران کا مستحکم اور طاقت ہونا ظاہر ہوا تو دوسری طرف سے ان سے پابندیوں میں مزید وسعت کو روکا گيا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ آج کا ایران جس کا اقرار دوست و دشمن سب کرتے ہیں علاقے میں مشکلات کا سبب نہیں بلکہ امن و استحکام کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کی قیادت و ھدایت میں ایران کی پالیسیاں اس بات کا سبب بنی ہیں کہ حتی امریکی حکام نے بھی علاقے میں ایران کے اہم کردار کا اعتراف کیا ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ آج یورینیم کی افزودگي اور اراک و فردو کی تنصیبات بند کرنے کی بات نہیں ہورہی ہے۔