اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایک پیغام میں تیونس کے نئے صدر باجی قاید السبسی کے نام ایک پیغام میں امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات گہرے ہوں گے۔ واضح رہے کہ تیونس کے عوام نے 21 دسمبر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا تاکہ دو صدارتی نامزد امیدواروں منصف المرزوقی اور باجی قائد السیسی میں سے ایک کو

اپنے ملک کا صدر منتخب کریں۔ تیونس کے پہلے آزادانہ صدارتی انتخابات میں الباجی قائد السبسی کو باضابط سرکاری نتائج میں کامیاب قرار دے دیا گیااور اس طرح وہ تیونس کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ 88 سالہ الباجی قائد السبسی نے جو ایک ماہر سیاست داں ہیں انھوں نے تیونس کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متحدہ ہو کر ملک میں استحکام کے لیے کام کریں۔وہ گذشتہ حکومتوں میں بھی اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں وہ تیونس کے وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔