اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ موسوی اردبیلی نے آج ایران کے مقدس شہر قم میں عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ سید عمّار حکیم سے ملاقات میں کہا کہ عراق، تمام فورسز کی باہمی شراکت کے ساتھ، پیش آنے والی مشکلات پر قابو پالے گا۔

 قم کے معروف مرجع تقلید آیت اللہ موسوی اردبیلی نے کہا کہ عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے مقابلے کے لئے حتمی طور پر ٹھوس اور مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔  آیت اللہ موسوی اربیلی نے اسی طرح اس سال کربلائے معلی میں اربعین حسینی کے موقع پر کروڑوں زائرین کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اربعین حسینی پر نجف اشرف اور کربلا کے درمیان عظیم الشان جلوسوں کے انعقاد سے عالم اسلام کی عزت و وقار اور طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔  سید عمّار حکیم نے اس ملاقات میں کہا کہ عراق میں دہشتگرد گروہ گوشہ نشین ہوتے جارہے ہیں اور عراق کے وسیع علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کروالیا گیا ہے۔