اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے، جہاں انہوں نے بحرین کے وزیراعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان بحرین اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم بحرین پہنچے تو انہیں ہوائی اڈے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف بحرین کے شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔