اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبہ صلاح الدین کے سکیورٹی ادارے نے سامراء کے مقدس شہر میں آج ہوئے پانچ بم دھماکوں کی خبر دی ہے۔
عراق کے شہر سامراء میں آج تکفیری دھشتگردوں نے کار بم دھماکوں اور ماٹر گولوں سے عام لوگوں اور عراقی فوج کو دھشتگردی کا نشانہ بنایا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں ۳ افراد شہید اور ۴۱ زخمی ہوئے ہیں تاہم شہید ہونے والوں کی دقیق اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھشتگردوں نے خود کش اقدامات کے ذریعے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑیوں کو مختلف جگہوں پر بلاسٹ کیا جبکہ دھماکوں کے ساتھ ساتھ الحویش کے علاقے میں کئی ماٹر گولے بھی داغے۔
بعض رپورٹوں کے مطابق سپاہ بدر کے ایک کمانڈر رافد جبار الموالی ان حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کی سکیورٹی پولیس سامراء میں امامین عسکریین (ع) کے روضے کی حفاظت میں مصروف ہے۔
دھشتگرد گروہ داعش نے سامرہ پر کئے گئے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔