اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج نماز ظہر کے بعد بغداد کے ایک امام بارگاہ میں خود کش حملہ کیا گیا جس کے سبب ۸ نمازی شہید اور ۱۶ زخمی ہو گئے ہیں۔

بغداد کے مغربی علاقے العدل میں واقع امام بارگاہ میں دھشتگردوں نے نماز ظہرین کے بعد ایسے وقت میں خود کش حملہ کیا جب نمازی مسجد سے نکل رہے تھے۔

 بغداد کے سکیورٹی فورسز نے بتایا: خود کش حملہ آور جسمانی طور پر بہت کمزور اور بوڑھا شخص تھا جو عصا کے سہارے چل رہا تھا اس نے اپنی کمر کے ساتھ دھماکہ خیز مواد کی بلٹ باندھ رکھی تھی امام بارگاہ میں داخل ہوتے ہی اس نے دھماکہ کر دیا۔

شہید ہونے والوں میں ایک سکیورٹی اہکار بھی شامل ہے۔ 

ادھر سامراء شہر میں بھی دھشتگردوں نے آج پانچ خود کش حملے کئے ہیں جن کی وجہ سے تین افراد شہید اور ۴۴ زخمی ہوئے ہیں۔