اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق المسئلہ نیوز ویب سائٹ نے جمعرات کے دن اعلان کیا کہ عراق کی پارلیمینٹ نے صوبے نینوا کے شہر موصل کی سرنگونی کی تحقیقات کے لئے کمیٹی کی

تشکیل کے حوالے اپنی موافقت ظاہر کردی ہے۔ واضح رہے کہ موصل شہر دس جون دو ہزار چودہ کو دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے اس شہر پر حملے کے نتیجے میں دہشتگرد عناصر کے کنٹرول میں چلاگیا تھا، اور دہشتگرد گروہ داعش نے اس شہر میں بے رحمانہ طریقے سے عراقی عوام کا قتل عام کیا اور اس شہر کے تمام مقدس مقامات کو تباہ کردیا۔