اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

14 اگست: آزادی اور حق و انصاف کے پیغام کا سنگم مولانا سید ذیشان حیدر الحسنی کا یومِ آزادی اور چہلم امام حسینؑ کے موقع پر پیغام

وحدت نیوز نیٹ ورک (قم ): مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے صدر مولانا سید ذیشان حیدر الحسنی نے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اس عظیم وژن کی یاد دلاتا ہے، جس میں ہر پاکستانی کو اپنے عقیدے اور مذہبی رسومات کی مکمل آزادی حاصل ہو اور ملک عدل و مساوات کا گہوارہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس برس یومِ آزادی اس موقع پر آ رہا ہے جب اگلے روز ہم چہلم امام حسینؑ منائیں گے — وہ عظیم ہستی جنہوں نے ظلم کے سامنے سر نہ جھکاتے ہوئے حق و انصاف کی خاطر اپنی جان، اپنے عزیز، اور اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

مولانا سید ذیشان نے کہا کہ امام حسینؑ کا پیغام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ اصل آزادی، باطل سے نجات اور حق کی سربلندی کا نام ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ ہم قائداعظم کے خواب اور امام حسینؑ کے پیغام کو یکجا کرتے ہوئے اپنے وطن کو فرقہ واریت سے پاک، متحد اور عدل و انصاف کا مرکز بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *