اصفہان(وحدت نیوز) تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے صدر مولانا عباس رئیسی نے ماہ مبارک ربیع الاول کی آمد پر تمام امت مسلمہ کو نبی ص کی ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہینہ اتحاد و وحدت کا مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہمیں باہمی اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا چاہیے۔

ان کے مطابق پاکستان کے مسلمان اگر اپنے نبی ص کے نام پر متحد ہو جائیں تو پاکستان کے سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نبی ص کی ولادت کا جشن منانا اتحاد امت کیلئے ضروری ہے۔ سارے مسلمانوں کو مل ہفتہ وحدت منانا چاہیے، ایک دوسرے کو مبارکباد دینی چاہیے اور نبی ص کی سیرت و سنت کے احیا کیلئے کانفرنسز و سیمینارز کا انعقاد کرنا چاہیے۔