وحدت نیوز (نامہ نگار)تفصیلات کے مطابق عراق سے واپسی پر پاکستانی زائرین کو عراقی امیگریشن کی طرف سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے سربراہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے مجلس اعلى اسلامى کے سربراہ ڈاکٹر شیخ ھمام حمودی رابطہ کیا اور
انھوں نے عراقی وزیراعظم سمیت مختلف متعلقہ مسئولین تک یہ مسئلہ پہنچایا جس پر
عراقی وزیراعظم کے آفس اور دیگر حکام کی طرف سے مسئلے کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
تازہ اطلاعات کے مطابق عراقی حکومت نے زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے حسب وعدہ نئی ٹیمیں صوبہ العمارہ کے الشیب بارڈر اور دیگر مقامات پر بھیج دی ہیں تاکہ زائرین کی مشکلات بھی حل ہوں اور زمہ دار عناصر کا محاسبہ بھی کیا جائے۔
اس پر حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے عراقی حکام خصوصا مجلس اعلى اسلامى کے سربراہ ڈاکٹر شیخ ھمام حمودی کا بذریعہ ٹیلی فون شکریہ ادا کیا۔