وحدت نیوز (نجف )تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے صدر مولانا خاور عباس نقوی ،سیکرٹری جنرل مولانا عون علی کاظمی اور دیگر اراکین نے نشست میں اپنی فعالیت، اور مستقبل کے پروگراموں پر روشنی ڈالی۔
اس نشست میں بہت سے تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جن میں سر فہرست حوزہ علمیہ نجف اشرف میں طلبا کو درپیش مسائل ، اس کے علاؤہ تفتان و ریمدان بارڈر پر زائرین امام حسین علیہ السلام کی مشکلات ، اور کشمیر و فلسطین کے حوالے سے انسانی ، اخلاقی و دینی پہلوؤں سے گفتگو کی گئی ، نیز مستقبل میں تنظیمی و تربیتی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس نشست میں مسؤلین شعبہ مجلس وحدت المسلمین نجف اشرف نے باہمی رابطوں کو مزید بڑھانے اور تعلیمی و تربیتی سلسلوں کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔