مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے وفد کے ہمراہ چئیرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں جون کے پہلے ہفتے میں سکردو میں ہونے والی سالانہ عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے گلگت بلتستان کا بھرپور دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں مئی کے دوسرے ہفتے میں گلگت میں منعقدہ صوبائی شوری’ میں بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔ واضح رہے کہ ہر سال مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیراہتمام بلتستان میں بڑے پیمانے پر عوامی اجتماع ہوتا ہے۔