مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے مسئول حجۃ الاسلام سید شیدا حسین جعفری نے  قم المقدس میں یوم القدس کے روز منعقدہ مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے ساتھ ہمارا دینی تعلق ہے۔

میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس مذاکرہ کا اہتمام قم المقدس میں سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم نے کیا تھا۔ مجلس مذاکرہ کے افتتاحی کلمات میں مسئول مجلس وحدت مسلمین حجۃ الاسلام آقای شیدا حسین جعفری نے قدس کی آزادی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حضرت امام خمینی (رہ) کے افکار کو مشعل راہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے انقلاب اسلامی ایران کے بعد اپنے تدبر اور بصیرت کے ساتھ مسئلہ فلسطین کو دوبارہ زندہ کیا۔