اسلام آباد ہوٹل ریگالیا میں فلسطین کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے کے عنوان سے فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ نے خصوصی خطاب کیا ۔

مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی راہنما تحریک انصاف علی محمد خان ،مرکزی راہنما جمعیت علما اسلام سینیٹر طلحہ محمود ،مرکزی راہنما شیعہ علما کونسل عارف واحدی سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔مقررین نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل کو غاصب حکومت قرار دیتے ہوئے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو زیادہ شفاف بنانے پر زور دیا گیا ۔پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا ۔