وحدت نیوز۔برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی مناسبت سے ہونے والی عظیم الشان داعی علم و وعمل کانفرنس کے اختتامی سیشن سے مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان،مرکزی رکن نظارت ائی ایس او پاکستان جناب سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ خطاب نے خطاب کیا۔

انہوں نے شہید کی عملی زندگی کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے شہید کی اجتماعی زندگی کے بعض پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ شہید ہمہ وقت وطن عزیز پاکستان میں ملی یکجہتی اور وحدت اسلامی کے لئے فعال رہے ۔عالمی استعمار امریکہ اور اس کے حواریوں کے پاکستان میں مکروہ عزائم کے مقابل عملی رکاوٹ بنے رہے ۔سیاسی عمل کے ذریعے مکتب اہلبیت کے پیروکاروں کو قومی دھارے میں رکھا اور ہر لمحہ فعال زندگی گزاری ۔وہ محض ایک ڈاکٹر ہی نہیں تھے بلکہ ملت کے مسیحا بھی تھے ۔یہی رول آج کے جوان کے لئے مشعل راہ ہے۔بہترین تعلیم،پروفیشنل زندگی اور بھرپور قومی ،سیاسی ،اجتماعی کردار دراصل دینی اقدار پر عمل پیرا ہونے اور ان کی حفاظت کا نام ہے اور یہی کردار آج کے جوان کی زندگی میں منعکس ہونا چاہیے ۔اس موقع پر طلبا اور عمائدین ملت کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

دیگر مقررین میں خانوادہ شہید کے ساتھ ساتھ رفقا شہید بھی شامل تھے جبکہ اس موقع پر مختلف سٹال لگا کر شہید اور راہ شہید کا تعارف بھی کروایا گیا۔