وحدت نیوز، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی طرف سے موسسہ باقر العلوم علیہ السلام میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ امین شہیدی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان کی موجودہ صورتحال ، تنظیمی امور، ڈاکٹر سید محمد علی نقوی اور داعی اتحاد سید ثاقب اکبر جیسے موضوعات زیربحث رہے۔
حاضرین نے اس موقع پر مرحوم ثاقب اکبر کی تنظیمی زندگی، انقلابی و تربیتی سوچ اور ان کی مختلف کاوشوں پر گفتگو کی۔ اس کے علاؤہ اہم قومی و ملی امور بھی زیربحث رہے۔
مہمان خصوصی حجۃالاسلام امین شہیدی اور میزبان شخصیت ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی نے مرحوم ثاقب اکبر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
آخر میں شہدائے اسلام، تمام مرحوم مومنین و مومنات خصوصا مرحوم ثاقب اکبر کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔