ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک تعزیزی بیان میں کہا ہے کہ داعی اتحاد امت، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل اور چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ سید ثاقب اکبر نقوی کی رحلت ملک و قوم کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

انہوں نے اپنی پوری زندگی اتحاد و وحدت کی ترویج و فروغ میں صرف کی، ملی یکجہتی کونسل کے قیام کیلئے مرحوم نے شب و روز جدوجہد کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم ایک بہترین مصنف، شاعر اور ادیب بھی تھے، جن کی بیشمار تصانیف ان کے علمی و ادبی ذوق و شوق کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ مرحوم ثاقب اکبر نقوی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہ ہو سکے گا۔ خداوند متعال مرحوم و مغفور کی مغفرت فرمائے، انہیں جوار آئمہ معصومین (ع) میں جگہ عطا فرمائے۔