وحدت نیوز ، مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے یوم کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آزادی کشمیر کے شھداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیں اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ جنوبی ایشیا میں امن و ترقی کے لیے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق منصفانہ حل کرنا ہوگا۔