وحدت نیوز, ایم ڈبلیوایم کراچی کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل شہید راہ وحدت علامہ دیدارعلی جلبانی ؒ اور ان کے باوفا محافظ سرفراز بنگش کے نویں یوم شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی ، صوبائی اور ڈویژنل قائدین نے کہا ہے کہ 9 برس گذر جانے کے بعد بھی شہید علامہ دیدار علی جلبانی ؒ کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں اسی طرح تازہ ہے، شہید علامہ دیدارعلی جلبانی اور ان کے باوفامحافظ کی عظیم قربانی کوہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

صوبائی صدر سندھ علامہ باقرعباس زیدی نے کہا کہ ہمارے ناقص نظام انصاف کی وجہ سے طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود اب تک شہید دیدار علی جلبانی ؒ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاسکا۔ ان کے اہل خانہ آج بھی ریاست سے انصاف کے منتظر ہیں ۔

ڈویژنل صدر کراچی علامہ صادق جعفری نے کہا کہ شہید علامہ دیدار علی جلبانیؒ مردمیدان تھے، ہمیشہ حق بات کہنے بھی مصلحت پسندی کا شکارنہیں ہوتے تھے، ان کی شہادت سے پیدا ہونےوالا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔

شہید کے دیرینہ ساتھی صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہاکہ شہید جلبانیؒ کےساتھ گذرا مختصر تنظیمی وقت قیمتی سرمایہ ہے، شہید نڈر اور بے خوف شخصیت کے مالک تھے وہ ظالموں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی جرائت رکھتے تھے۔