وحدت نیوز،چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اسٹڈی سرکل کے انعقاد کو تنظیمی کارکنان کیلئے ناگزیر قرار دیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کردارسازی کونسل کی جانب سے اجراءکردہ اسٹڈی سرکل کو انتہائی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے انہوںنے تاکید کی کہ تمام صوبائی،ضلعی،اور یونٹ صدور اور کابینہ کا اسٹڈی سرکل میں شرکت ضروری ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس مہم میں شمولیت کے ذریعے ہم پورے ملک میں اپنی تنظیم کو ثقافتی اور تربیتی حوالے سے فعال رکھ سکتے ہیں۔امید ہے کہ ملک بھرمیں ایم ڈبلیوایم کے تنظیمی سیٹ اپس اس کو رواج دینے میں اپنا بھرپور کردارادا کریں گے۔