چیئرمین مجلس وحدت المسلمین علامہ راجا ناصر عباس جعفري قم کے مختصر دورہ پر مدرسہ الولایہ میں اپنے طلاب کے ساتھ خصوصی نشست میں شریک ہوئے.
نشست کے پہلے مرحلے میں انہوں نے کابینہ اور ہیئت أمنا کے اراکین کے ساتھ مدرسہ کے داخلی امور اور تدرسي برنامہ پر گفتگو کی جہاں ایک طرف فقہ و اصول کے اتقان پر زور دیا اور دوسری طرف عربی، فارسی انگلش زبانوں پر مکمل عبور حاصل کرنے کی ترغیب دی.
نشست کے دوسرے مرحلے میں مدرسہ کے طلاب کو وعظ و نصیحت اور قم کے علمی و معنوی ماحول سے مکمل استفادے کی ترغیب دلائی۔