مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے حجت الاسلام سید احمد رضوی کو جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
ان کے پیغام کا متن یوں ہے:
حجت الاسلام سید احمد رضوی کو ایک مرتبہ پھر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انکا ایک بار پھر صدر منتخب ہونا اور اپنے تشکل کے ممبران کی اکثریت کا ان پر اعتماد انکے اخلاص اور صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
امید ہے کہ وہ خدا کی رضا کیلئے کام کریں گے، تشکل کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھتے ہوئے علمی و دینی و تحقیقی وفرھنگی خدمات انجام دینگے۔
خدا وند متعال حجت الاسلام سید احمد رضوی کو اس الہیٰ مسئولیت سے بحسن وخوبی عہدہ براں ہونے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی وسعت وتقویت اور ظہور امام حجت عج کی زمینہ سازی میں بہترین اور فعال کردار ادا کر سکیں۔
والسلام
سید شفقت حسین شیرازی