وحدت نیوز، مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے صدر اصغرعلی سیٹھار نےعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ باقرعباس زیدی کی خصوصی ہدائت پر مسلسل کوششوں کی بدولت تعلقہ لکی غلام شاہ چک سفر عشق اربعین کے دن مومنین عزاداروں پر درج ماورائے آئین درج ایف آئی آرمیں نامزد تمام عزاداروں کی عبوری ضمانتیں کروالیں۔

اصغر علی سیٹھا ر نے معزز عدالت سیشن کورٹ شکارپور نے تمام مومنین عزاداروں کے عبوری ضمانت منظور کروائی اور ضمانت کے بعد مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار کے جانب سے نیاز امام حسین علیہ السلام کا بندوبست وحدت ہاوؑس پر کیا گیا  اور چک کے عزادار اور مومنین نے دل سے دعا کی۔