سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دفتر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کا دورہ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے مسئول حجت الاسلام سید شیدا حسین اور ڈپٹی سیکرٹری گلگت بلتستان حجت الاسلام ڈاکٹر مشتاق حکیمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے طلاب کیلئے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ طلاب کیلئے ضروری ہے کہ جو ابھی فرصت ہے اس فرصت سے خوب فائدہ اٹھائیں کیونکہ یہ فرصت زندگی میں ایک بار میسر آتی ہے ۔ طلاب کو روزانہ کی بنیاد پر حوزے کی بڑی شخصیات کی زندگیوں کا مطالعہ کرنا چاہئے ، انہوں نے کہا عالم دین اپنے کام خدا کی رضا کے حصول کے لئے انجام دیتا ہے اور اس کی رضا حاصل کرنے کے لئے قدم اٹھاتا ہے۔