اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

ولادت رسول اکرم (ص) وامام جعفرصادق (ع) کا دن سراپا رحمت، ہدایت اور وحدت کی یاد دہانی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 17 ربیع الاول جشنِ صادقین، بمناسبت ولادتِ باسعادت رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ولادتِ باسعادت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے پرمسرت موقع پرحضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی خامنہ ای سمیت تمام عاشقانِ اہلبیتؑ کی خدمت میں دلی اور پرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ دن سراپا رحمت، ہدایت اور وحدت کی یاد دہانی ہے۔ آئیں! ہم سب مل کر عہد کریں کہ ان پاک ہستیوں کی ولادتِ باسعادت کے ان بابرکت ایام میں فرقہ واریت کے بجائے اخوت و اتحاد کو اپنا شعار بنائیں گے اور دنیا بھر کے مظلومین، بالخصوص اہلِ غزہ کے لیے اپنی دعاؤں اور کوششوں کو یکجا کریں گے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *