اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

نئے آنے والے طلباء کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے صدر اور اراکین کی صمیمی نشست

وحدت نیوز نیٹ ورک (اصفہان ) : مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے صدر اور تشکل سلمان فارسی کے مسئول نے اصفہان میں نئے آنے والے طلاب کرام کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ یہ نشست ہاسٹل نوریہ میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد نئے طلاب کو تنظیمی تعارف فراہم کرنا، ان کے مسائل کا جائزہ لینا اور رہنمائی کے لیے عملی حکمتِ عملی وضع کرنا تھا۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صدر نے تنظیم کی سرگرمیوں کا تفصیلی تعارف پیش کیا، جب کہ طلاب نے اپنی مشکلات اور مسائل سے ذمہ داران کو آگاہ کیا۔ طلاب کی جانب سے دفتری معاملات اور سہولیات کے فقدان سمیت مختلف مسائل اٹھائے گئے، جن پر مفصل تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین اور تشکل سلمان فارسی کے ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلاب کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اجتماعی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے ان مسائل کو دور کیا جا سکتا ہے۔

ملاقات میں نئے طلاب کو نہ صرف تنظیمی رہنمائی فراہم کی گئی بلکہ ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ بھی کیا گیا، تاکہ وہ اپنے تعلیمی سفر کو پُرسکون اور مؤثر انداز میں جاری رکھ سکیں۔

ذمہ داران کی یہ کاوش نئے طلاب کی معاونت اور ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے، جو مستقبل میں ایک مضبوط اور مربوط علمی و فکری کمیونٹی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *