اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

مشہد مقدس میں علامہ ناظر عباس تقوی کی مجلس وحدت مسلمین کے دفتر آمد

وحدت نیوز نیٹ ورک (مشہد مقدس) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے دفترِ قائدِ ملتِ جعفریہ مشہد کے ایک وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین مشہد دفتر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی نے مسؤول مجلس وحدت مسلمین مشہد اور کابینہ کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی و قومی حالات، تنظیمی امور اور ملتِ جعفریہ کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں تنظیموں کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اتحادِ امت، فکری بیداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، اور آئندہ کے لیے باہمی روابط و تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *