اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

مؤسسہ امام تقیٔ میں سال تحصیلی کے آغاز پر علمی تقریب مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے صدر مولانا سید ذیشان حیدر الحسنی کی خصوصی شرکت

وحدت نیوز نیٹ ورک (قم) – مؤسسہ امام تقیؑ میں سالِ تحصیلیِ جدید کے آغاز کے عنوان سے ایک علمی تقریب منعقد ہوئی جو آیت اللہ باقری مقدسی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔

سر زمین بلتستان سے تعلق رکھنے والے آیت اللہ باقری مقدسی، جو حوزۂ علمیہ کے ممتاز اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں اور درسِ خارج و اجازۂ اجتہاد کے حامل ہیں، نے تقریب سے خصوصی خطاب کیا۔ آپ نے اپنے خطاب میں علم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلاب کو بابِ اجتہاد میں سنجیدگی اور شوق کے ساتھ قدم بڑھانے کی ترغیب دی۔

تقریب میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے صدر مولانا سید ذیشان حیدر الحسنی نے بطور مہمان شرکت کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستانی طلاب کے لیے درجۂ اجتہاد کو حاصل کرنا شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی دیرینہ آرزو تھی۔ انہوں نے آیت اللہ باقری مقدسی کے مقامِ اجتہاد اور ان کے درسِ خارج کو پاکستانی طلاب کے لیے باعثِ برکت اور باعثِ افتخار قرار دیا۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل، جامعہ منتظر، مدرسہ امام علیؑ، جامعہ روحانیت بلتستان کے مسؤلین سمیت مختلف علمی و دینی اداروں کے نمائندگان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *