وحدت نیوز نیٹ ورک (قم المقدسہ ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی جانب سے ایک پُروقار عشائیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسؤول شیعہ امورِ خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام آقای سید شفقت حسین شیرازی اور سابقہ کابینہ کے معزز اراکین کے اعزاز میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔
اس عشائیہ کی میزبانی مسؤول شعبہ قم مولانا سید ذیشان حیدر الحسنی اور ان کی کابینہ نے کی۔
تقریب کا مقصد باہمی تعاون، تنظیمی ہم آہنگی کے فروغ اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی آئندہ فعالیت کو مزید منظم اور مؤثر بنانا تھا۔ اس موقع پر تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔
تقریب میں قم کے سینئر طلاب و علمائے کرام کی موجودگی میں تنظیم کے فکری و نظری پروگرامز میں طلاب کے فعال کردار اور انہیں مرکزیت دینے کے حوالے سے بھی اہم گفتگو ہوئی۔
شرکائے تقریب نے موجودہ ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اختتامی کلمات میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے یہ باہمی روابط ملتِ تشیع کے فکری، سماجی اور قومی استحکام میں مزید مؤثر کردار ادا کریں گے۔








