وحدت نیوز نیٹ ورک (نیوز ڈیسک): مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے قطر پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام خطے کے امن کے لیے کھلا خطرہ اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
علامہ شفقت حسین شیرازی نے سوال اٹھایا کہ جب بحرین میں نہتے عوام پر درع الجزیرہ فوج نے مظالم ڈھائے تھے تو وہی افواج کہاں ہیں جو آج قطر کے دفاع میں آگے بڑھیں؟ اسی طرح انہوں نے کہا کہ 40 ممالک کا فوجی اتحاد، جس نے یمن کے مظلوم عوام پر جنگ مسلط کی تھی، آج اسرائیلی جارحیت کے خلاف کیوں خاموش ہے؟
انہوں نے زور دیا کہ عالم اسلام کو اسرائیلی بربریت کے مقابلے میں متحد ہونا چاہیے اور مسلم حکمرانوں کو دوہرے معیار ترک کر کے فلسطین اور خطے کے دیگر مظلوم عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔