اہم خبریںپاکستان کی خبریں

عمران خان کی بہن علیمہ خان پر کیا گیا حملہ نہ صرف تہذیبی انحطاط کی نشانی ہے بلکہ ہماری سیاسی اقدار اور سماجی اصولوں کے لیے ایک سخت چیلنج بھی ہے،سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز نیٹ ورک(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی بہن علیمہ خان پر کیا گیا حملہ نہ صرف تہذیبی انحطاط کی نشانی ہے بلکہ ہماری سیاسی اقدار اور سماجی اصولوں کے لیے ایک سخت چیلنج بھی ہے۔ جمہوریت میں اختلاف اور تنقید دلیل، مکالمے اور شائستگی کے ذریعے کی جاتی ہے، مگر کسی پر اس نوعیت کی حرکت کرنا انتہائی گھٹیا اور ناقابلِ قبول رویہ ہے۔

‏یہ فعل خواتین کی حرمت اور عزتِ نفس کو روندنے کے مترادف ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں برداشت اور سنجیدگی کس قدر کمزور ہو چکی ہے۔

‏ہم واضح کرتے ہیں کہ سیاسی نظریات مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن ہر خاتون ماں، بہن اور بیٹی کے درجے کی حامل ہے اور اس کی عزت کرنا ہر ذی شعور شخص کی ذمہ داری ہے۔ اس بزدلاانہ رویے کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور باور کراتے ہیں کہ سیاسی جدوجہد کا میدان دلیل، کردار اور خدمت سے سجنا چاہیے، نہ کہ اوچھے اور بے عزت ہتھکنڈوں

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *