اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

عمران خان نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا

وحدت نیوز نیٹ ورک (مانٹرنگ ڈیسک)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)وسابق وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے لیے اپوزیشن لیڈر نامزد کردیئے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ میں اپوزیشن کےلیے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس اور قومی اسمبلی میں محمودخان اچکزئی کو نامزد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین نے پارٹی قیادت کو ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کی بھی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب عمران خان کی بہن علیمہ خان اورچیئرمین سنی اتحادکونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے علامہ راجہ ناصرعباس کی نامزدگی کے حوالے سے اپنےبیان میں کہا کہ یاد رہے کے یہ عمران خان کا فیصلہ ہے لیکن اس میں بہت سے قانونی اور انتظامی مراحل باقی ہیں اور اس پر عملدرآمد انہی ضوابط اور مراحل سے مشروط ہے ۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *