وحدت نیوز نیٹ ورک (نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امور خارجہ، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر برادر سید امین شیرازی کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
علامہ شفقت شیرازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ سید امین شیرازی کی کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے برادر عزیز آئی ایس او کے اس عظیم مشن، شہداء کی امانت اور شجرۂ طیبہ کی قیادت کو بہتر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان قیادت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدوجہد کریں اور امام زمانہ حضرت امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور کی زمینہ سازی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔