اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

علامہ راجہ ناصرعباس و دیگر قائدین کا بانی رہنما پیام ولایت فاؤنڈیشن نثار شاہ جی کے انتقال پر اظہار تعزیت

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری، صدر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ علامہ باقرعباس زیدی، صدر کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری ودیگر قائدین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پیام ولایت فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی رہنما ، مجاہد مبارزسید نثار علی زیدی عرف شاہ جی کے سانحہ ارتحال کی خبر سن کر دلی رنج اور دکھ کا احساس ہوا۔

مرحوم نابغہ روزگار شخصیت، مدافع ولایت اور عاشق امام خمینی تھے، انہوںنے تمام زندگی پیغام حق کی ترویج اور اشاعت میں صرف کی اور اس راہ میں قید وبند کی سخت سعوبتیں بھی برداشت کیں، خدا وند متعال مرحوم سید نثار علی زیدی کی دینی ، قومی وملی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول ومنظور فرمائے، انہیں جوار شہدائے کربلاؑ میں محشور فرمائے اور انکے تمام پسماندگان اور تنظیمی ساتھیوں کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔ آمین یا رب العالمین



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *