وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) تحريک تحفظ آئين پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کا افغانستان کے سفارت خانے کا دورہ ، وفد میں شامل سربراہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی و چیئرمین تحريک تحفظ آئين پاکستان و رکن قومی اسمبلی محترم مشر محمود خان اچکزئی وائس چیئرمین تحريک تحفظ آئين پاکستان و سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،ممبر سینیٹ آف پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی افغان سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات ۔
اس موقع پر کنڑ ولایت حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی وہ مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ملاقات میں ترجمان تحريک اخوندزاده حسين يوسفزئی او رياض خان بھی شامل تھے۔